سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ (سات گناہ) کون سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو (کرنا یا کروانا)، کسی جان کا ناحق قتل جسےاللہ نے حرام ٹھہرایا ہے، یتیم کا مال کھانا، سود خوری، لڑائی میں دشمن سے پیٹھ پھیرنا (یعنی بھاگ جانا)، پاک دامن و بےخبر مومن عورتوں پر الزام تراشی کرنا۔ (مسلم، الصحیح، رقم الحدیث: 262)