حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کا ذکر کیا جس نےطویل سفر کیا ہو، اُس کے بال پراگندہ اور جسم غبار آلود ہو، وہ (دعا کیلئے) آسمان کی طرف اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے(اور کہے) اے میرے رب! اے میرے رب! جبکہ اُس کا کھانا (مالِ) حرام سے ہے، اس کا پینا حرام سے ہے، اس کا لباس حرام کا ہے، اور اس کی پرورش حرام سے ہوئی ہے، اُس کی دعا کیسے قبو ل ہو سکتی ہے؟۔ (مسلم، الصحیح، رقم الحدیث: 2346)