سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص پاس سے گزرا تو اُس نے کہا: یارسول اللہ ﷺ! مجھے اِس شخص سے محبت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اُس سے فرمایا: کیا تُو نے اُس کو بتایا ہے؟ اُس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اُس کو بتا دو۔ چنانچہ وہ اُس شخص سے ملا اور اُس سے کہا: میں تم سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔ تو اُس نے جواب دیا: اللہ بھی تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو۔ابی داؤد، السنن، رقم الحدیث: 5125