وہ (رب بروزِ حشر) بندے سے ملاقات فرمائے گا …تو کہے گا: اب ہم تمھارے خلاف اپنا گواہ لائیں گے، وہ دل میں سوچے گا میرے خلاف کون گواہی دے گا؟ پھر اس کے منہ پر مہر لگادی جائے گی اور اس کی ران، گوشت اور ہڈیوں سے کہا جائے گا کہ بولو تو اُس کی ران، اُس کا گوشت اور اُس کی ہڈیاں اس کے عمل کے متعلق بتائیں گی۔ یہ اس لیے کیا جائے گا تاکہ عذر ختم ہو جائے۔مسلم، الصحیح، رقم الحدیث: 7438