Birth of Prophet Muhammad – Urdu

رسول اکرم ﷺ کی ولادتِ مبارکہ

(Role Model) رسول اکرم ﷺ کی زندگی سب انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے

اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید (سورۃ الاحزاب) میں اپنے محبوب ﷺ کی زندگی کے متعلق ارشاد فرمایا ہے :

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (۲۱)

(مومنو!) بے شک تمہارے لیے رسول اللہ (کی زندگی) میں بہترین نمونہ عمل ہے۔

یہ ایک دائمی اور ابدی حقیقت ہے کہ نورِ محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اول مخلوقات اور ساری کائنات کا ذریعہ اورتخلیقِ عالم و آدم علیہ السلام کا واسطہ ہے۔جیسا کہ صحیح حدیث میں آیا ہے اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہُ نُوْرِیْ اللہ تعالیٰ نے ساری مخلوق سے پہلے میرے نورکو پیدا فرمایا اور تمام مکونات علوی وسفلی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہی کے نور سے ہیں۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہی جوہر پاک سے ارواح ، شبیہات، عرش،کرسی، لوح ،قلم ،جنت و دوزخ ،ملک و فلک،جن وانس، زمین وآسمان ، بحار(سمندر کی جمع)، جبال(پہاڑ کی جمع) اور تمام مخلوقات ،عالم ظہور میں آئیں اور بااعتبار کیفیت، تمام کثرتوں کا صدور اسی حدیث سے ہے اور اسی جوہرپاک سے ساری مخلوقات کا ظہور رو بروز ہے۔اس حقیقت کے اظہار و بیان میں اہل علم حضرات عجیب و غریب عبارات اور مضامین کاذکر فرماتے ہیں۔

بقلم فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار

سائیں سرکار سے رابطہ کریں

آپ سائیں سرکار سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کریں۔

WhatsApp نمبر

رابطہ فارم