میری امت کا سب سے بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے، پھر اُن لوگوں کا جو اُس کے بعد آئیں گے، پھر اُن کا جو اُس زمانہ کے بھی بعد آئیں گے۔ پھر تمہارے بعد ایسی قوم نمودار ہوگی جو بغیر کہے گواہی دیا کرے گی اور اُن میں خیانت اتنی عام ہو جائے گی کہ اُن پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں رہے گا اور وہ نذریں مانیں گے مگر اُسے پورا نہیں کریں گے، اُن میں موٹاپا عام ہوجائے گا۔نسائی، السنن، رقم الحدیث: 611